پانچ حفاظ کرام کی علماءاور معززین کے ہاتھوں دستار بندی ہوئی
ریاض ملک
منڈی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی نورانی جامع مسجد اعلی پیر میں مدرسہ رضائے مصطفی منڈی کے زیر اہتمام ایک مختصر دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ناظم اعلی مدرسہ رضائے مصطفی منڈی حضرت مولانا سید شاہد حسین بخاری کی قیادت میں اس مختصر محفل میں علمائے کرام اور معززین کے ہاتھوں پانچ خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے قران پاک کی اہمیت اور حفاظ کرام کے فضائل کے حوالے سے اہم نصائخ بی بیان کیے علمائے کرام اور معززین نے ادارہ کے ٹائم اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے قابل مبارک باد بتایا۔ اور کہا کہ یہی ادارے اور ان میں پڑھنے والے بچے ہماری اصل میراث ہیں۔ امت مسلمہ کو ان اداروں کی طرف جوق درجوق راغب ہو کر اپنے بچوں کو قران پاک سے روشناس کرنا چاہیے۔ انہوں نے ادارہ کے ناظم اعلی۔مولاناسید شاہد حسین بخاری اور دیگر اساتذہ کرام کومبارک باد پیش کی۔جبکہ پروگرام کے اخر میں ذکر و اذکار اور دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سید شاہدحسین بخاری نے پانچ خوش نصیب حفاظ کرام کو اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ انے والے بدھوار اور جمعرات کو جالیاں کے اندر عرس کے اندر جوق درجوق شریک ہوں۔جہاں ضلع بھر کے علمائے کرام کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے نامور علمائ کرام بھی شریک ہونگے۔