اسمبلی حلقہ بدھل کے بلاک پیڑی سے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر چوہدری غلام عباس نے نیشنل کانفرنس کو کیا خیر آباد چوہدری ذوالفقار کے ساتھ کی شمولیت
شیراز چوہدری
راجوری پیر کے روز نیشنل کانفرنس جماعت سے ناراضگی کے وجوہات پر اسمبلی حلقہ بدھل کے بلاک پیڑی سے وابستہ نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر چوہدری غلام عباس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اج نیشنل کانفرنس کو خیر آباد کیا اور باقاعدہ چوہدری ذوالفقار علی کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری غلام عباس کے ہمراہ ان کے کافی بڑی تعداد میں ساتھی موجود رہے۔ سبھی ساتھیوں نے نیشنل کانفرنس کی اعلی قیادت سے نیشنل کانفرنس کے اسمبلی حلقہ بدھل سے پرانے لیڈران کو مینڈیٹ نہ ملنے کی بنا پر بلاک صدر پیڑی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کو خیر آباد کہہ کر بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان لیڈران نے پارٹی کی اعلی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اس اسمبلی حلقہ میں نیشنل کانفرنس کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کیا ان سے پارٹی کی اعلی قیادت نے بنا بات چیت کیے نئے لوگوں کو مینڈیٹ دے دیا گیا جس سے جو ورکر پارٹی کے ساتھ پچھلی کئی دہائیوں سے جڑا ہوا تھا اس کو زقپہنچا اور اسی کی بناءپر ان لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہچوہدری ذوالفقار علی جب کابینہ کے وزیر تھے تو انہوں نے ان علاقوں میں بھی تعمیر و ترقی کروائی جہاں پر نیشنل کانفرنس کا ووٹ بینک تھا۔ انہوں نے کہا چوہدری ذوالفقار علی نے آج تک علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے امتیازی سلوک نہیں کیا اور ان کی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم ان کے ساتھ کھڑے ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر چوہدری فضل حسین چوہان ،سابقہ سرپنچ پروڑی گجرا چوہدری میر حسین ، ماسٹر مقبول حسین ، کے علاوہ اور بھی لیڈران کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس پیڑی کے بلاک صدر چوہدری غلام عباس ، محمد بشیر ، وزیر حسین ، محمد اسلم ، کے علاوہ اور بھی بڑی تعداد میں نیشنل کانفرنس کے ورکران اور یوتھ نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔