پرنسپل سیکرٹری کلچر نے’ بسوہلی فیسٹول ‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//پرنسپل سیکرٹری کلچر سریش کما ر گپتانے 10 سے 12 اکتوبر 2024ءتک منعقد ہونے والے’ بسوہلی فیسٹول‘ کی جامع تیاریوں کے سلسلے میں بسوہلی کا تفصیلی دور کیا۔پرنسپل سیکرٹری کلچر کے ہمراہ سیکرٹری جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز ہرویندر کور، ایڈیشنل سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل سنجیو رانا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیا لوجی اینڈ میوزیم سنگیتا شرما، ریجنل ڈائریکٹر آئی جی این سی اے جموںوکشمیر شروتی اوستی سمیت سینئر افسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَپنے دورے کے دوران مقامی اِنتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں سی اِی او بنی سرتھل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اجیت سنگھ ،اے ڈی سی بسوہلی انیل ٹھاکر اوربسوہلی سب ڈِسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مختلف محکموں کے دیگر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے فیسٹول کی کامیابی میں کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حاضرین سے سرگرمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے رام لیلا گراو ¿نڈو پُرتھو میں اِنتظامات کا جائزہ لیا اورفیسٹول کے لئے متعین کردہ مقامات ، سٹالوں کی تنصیب، پارکنگ کے اِنتظامات، سجاوٹ، سٹیج سیٹ اَپ اور صفائی ستھرائی کے اَقدامات کے بارے میں افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کیا۔ اِس فیسٹو ل میں زیادہ لوگوں اور وزیٹروں کی آنے کی توقع ہے اور اُن کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بڑھانے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ توقع ہے کہ یہ تقریب نہ صرف خطے بلکہ ہماچل پردیش اور پنجاب سے ملحقہ ریاستوں سے بھی عوام کی توجہ حاصل کرے گی۔اِس فیسٹول میں روایتی موسیقی اور رقص کی پرفارمنس، آرٹ نمائش، دستکاری کی نمائش اور کھانا پکانے کے تجربات سمیت ثقافتی پروگراموں کی ایک صف پیش کی جائے گی ۔یہ سب ایک شاندار ثقافتی تجربہ فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ فیسٹول مقامی کاریگروں اورفن کاروں کو اَپنی صلاحیتوں کو دِکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا اور اِس طرح خطے کی اِقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔سریش کمارگپتا نے تاریخی بسوہلی مِنٹ کا بھی معائینہ کیا جسے ”وراثت کی بحالی اور دیکھ ریکھ “سکیم کے دوسرے مرحلے میں بحالی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ اِس اہم ورثے کے ڈھانچے کو جلد از جلد محفوظ اور بحال کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات اُٹھائے جائیں۔اُنہوں نے بسوہلی آرٹ گیلری کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے روایتی بسوہلی مصوری سٹائل میں تربیت حاصل کرنے والے طلبا ¿ کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی ۔ اُنہوں نے طلبا ¿ کی لگن کی ستائش کی اور گیلری اِنتظامیہ کی منفرد ثقافتی آرٹ کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کے لئے سراہنا کی۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس طرح کی روایات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ خطے کی ثقافتی رونق کی خاطر ان فنکارانہ روایات کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا