ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا:یوگی

0
0

آگرہ:26اگست(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا۔ ملک تبھی مضبوط ہوگا جب ہم سب ایک ہونگے۔
راشٹرویر درگا داس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد تاج محل میٹر اسٹیشن پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہاملک سے بڑا کوئی نہیں ہو سکتا۔ ملک تب ہی مضبوط ہوگی جب ہم سب متحد ہوں گے۔ اگر آپ تقسیم کریں گے تو آپ تقسیم ہوں گے۔ ہم بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہیں، وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہئیں۔ ہم متحد رہیں گے، ہم باوقار رہیں گے، ہم محفوظ رہیں گے اور ہم خوشحالی کی معراج پر پہنچیں گے۔
انہوں نے قومی ہیرو درگا داس راٹھور کو یاد کرتے ہوئے وہاں موجود تمام لوگوں کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ مجسمہ 10 سال سے میرا انتظار کر رہا تھا۔ اس کی برکتیں مجھ پر نازل ہوئیں۔ مجھے بھی یہاں آنے کا موقع اس وقت ملا جب کرشن کنہیا کی پیدائش ہورہی ہے۔ ہم آگرہ میں قومی ہیرو درگا داس راٹھور کے عظیم مجسمے کی نقاب کشائی کے پروگرام سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا علم ہے۔ اورنگ زیب کا بھی اس آگرہ سے کچھ تعلق تھا۔ اسی آگرہ میں ہندوی خاندان کے عظیم رہنما چھترپتی شیواجی مہاراج نے اورنگ زیب کی طاقت کو چیلنج کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ تم چوہے کی طرح تڑپتے رہ جاؤ گے۔ ہم تمہیں ہندوستان پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ راجستھان میں اس محاذ کو مہاراجہ جسونت سنگھ سنبھال رہے تھے۔ مہاراجہ جسونت سنگھ کا اہم سپہ سالار درگا داس راٹھور تھے۔
اورنگ زیب نے کئی بار کوشش کی، لیکن قبضہ نہیں کر پایا۔ کیونکہ جہاں قوم پرست قومی ہیرو درگاداس راٹھور جیسے ہیرو ہوں، وہاں کوئی غیر ملکی حملہ آور کیسے قابض ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ہوا لیکن اورنگ زیب کافی ہوشیار اور چالباز تھا۔ اس نے ایک حرکت کی۔ مہاراجہ دشرتھ سنگھ سے معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست جودھپور میں کچھ نہیں کریں گے۔ لیکن آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اس نے لالچ دے کر کہا کہ افغانی بھارت پر قبضہ ہونے والا ہے۔ آپ کو مورچہ سنبھالنا پڑے گا وہ دھوکے سے لے گیا اور قتل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھگوان کرشن آگرہ کے ہر ذرے میں بستے ہیں۔ یہاں فن ہے، یہاں ایمان، یہاں عقیدہ اور سپردگی ہے۔ یہ اعتماد اور عقیدہ، فن اور ثقافت کو قومی وقار کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے،بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہیں نا وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہئیں۔ ہم متحد رہیں گے، ہم باوقار رہیں گے، ہم محفوظ رہیں گے اور ہم خوشحالی کی معراج پر پہنچیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا