منڈیٹ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ جیت ہی ہمارا مشن ہے :رویندر رینا

0
0

جموں،26 اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ کارکنوں اور لیڈران سے گفت وشنید کے بعد ہی امیدواروں کی پہلی لسٹ منظر عام پر لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں جیت بی جے پی کے لئے سب سے بڑا مشن ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی چناو کو لے کر بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منظرعام پر لائی ہے، کارکنوں ، لیڈروں سے کئی دنوں تک تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہائی کمانڈ نے ناموں کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے پر بی جے پی نے 15امیدواروں کی لسٹ کو منظر عام پر لایا ہے۔
رویندر رینا نے کہاکہ بی جے پی کے کارکنان اسمبلی انتخابات میں جیت کی خاطر دن رات کام کر رہے ہیں اور ہمارے لئے منڈیٹ کوئی مسئلہ نہیں ۔
بی جے پی صدر کے مطابق ہمارے لئے بی جے پی کی جیت ہی سب سے بڑا مشن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا