کانگریس امیدواروں کے انتخاب کے لیے اسکریننگ کمیٹی کا کام شروع

0
0

چنڈی گڑھ، 26 اگست (یو این آئی) ہریانہ اسمبلی انتخابات کے واسطے کانگریس امیدواروں کے انتخاب کے لیے اسکریننگ کمیٹی کا کام پیر کے روز سے شروع ہو گیا ہے۔
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری، ہریانہ انچارج دیپک بابریا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ منگل کی شام تک اپنی بوتھ کمیٹی کی فہرستیں اسمبلی کنوینر اور ضلع کنوینر کے پاس جمع کرائیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ پارٹی کی ‘ہریانہ مانگے حساب’ مہم میں پوچھے گئے سوالات کی وجہ سے بی جے پی کو وقت سے پہلے انتخابات کرانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ جس کے پیش نظر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا