لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

0
0

بیروت، 26 اگست (یو این آئی) لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص طویل علالت کے بعد اتوار کے روز انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 94 برس تھی۔ لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

مکاتی نےسابق وزیر اعظم سلیم الحص کے اعزاز میں لبنان میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انہیں لبنان کا ضمیر قرار دیا اور ان کے انتقال پر سوگ منایا۔

سلیم الحص نے 1976 اور 2000 کے درمیان پانچ بار وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، تین حکومتوں میں وزارتی عہدوں پر فائز رہے، اور مسلسل دو مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ سیاست اور معاشیات پر ان کی 17 اشاعتیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا