مودی نے یوم تلگو زبان ، جنم اشٹمی، گنیش چترتھی اور اونم پر نیک خواہشات دیں

0
73

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مہینے کی 29 تاریخ کو ‘ یوم تیلگو زبان ‘ کے پیش نظر تیلگو بولنے والوں کو نیک خواہشات دی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے جنم اشٹمی، گنیش چترتھی، اونم اور عیدمیلادالنبی پر بھی نیک تمنائیں دی ہیں۔

اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں یہ خواہشات دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، پرپنچ ویاپتانگا انن، تیلگو واریکی، تیلگو لینگویج ڈے فیسٹیول شوبھکانکشالو۔ انہوں نے کہا، “کچھ دنوں میں بہت سے تہوار آنے والے ہیں۔ میں آپ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ جنم اشٹمی کا تہوار بھی ہے۔ اگلے مہینے کے شروع میں گنیش چترتھی کا تہوار بھی ہے۔ اونم کا تہوار بھی قریب ہے۔ میں عیدمیلاد النبی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بارش کے اس موسم میں لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ‘کیچ دی رین موومنٹ’ کا حصہ بننے کی درخواست بھی دہرا رہے ہیں۔ ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کو یاد دلاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی درخواست کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا