مرکزی فوڈ پروسیسنگ وزیر چراغ پاسوان ایل جے پی (رام ولاس) کے دوبارہ قومی صدر منتخب

0
55

رانچی، 25 اگست (یواین آئی) مرکزی فوڈ پروسیسنگ وزیر اور حاجی پور لوک سبھا حلقہ کے ایم پی چراغ پاسوان کو اتوار کو رانچی میں متفقہ طور پر ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔
صدر منتخب ہونے کے بعد مسٹر پاسوان نے آج یہاں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں تمام لیڈروں اور کارکنوں کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
اس سے پہلے آج مرکزی وزیر مسٹر پاسوان پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کے لیے رانچی آئے تھے۔ برسا منڈا ہوائی اڈے سے باہر آتے ہی پارٹی کارکنوں نے پھولوں کے گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد مسٹر پاسوان سیدھے برسا چوک گئے جہاں انہوں نے برسا منڈا کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد انہوں نے پارٹی کی میٹنگ میں انہیں دوبارہ ایل جے پی رام ولاس قومی ایگزیکٹو کا صدر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پانچ سال تک دوبارہ پارٹی صدر بننے کے بعد انہوں نے کارکنوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایل جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ انہیں چراغ پاسوان کی موثر قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں پارٹی نئی بلندیاں حاصل کرے گی۔
اجلاس میں ملک بھر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات بھی لڑے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا