بارہ بنکی:نابالغ سے عصمت دری کا ملزم نوجوان گرفتار

0
95

بارہ بنکی:24اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گھر میں گھس کر نو سال کی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے ملزم کو پولیس نے مڈھ بھیڑ میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہر کوتوالی شہر کے تحت ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک کالونی میں بچی اس کی ماں و 14 سال کا بھائی ساتھ میں رہتے ہیں۔ بچی کے والد کا ماں سے تعلقات بہتر نہیں ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر بعد بچی کی ماں و بھائی کسی کام سے گھر سے باہر گئے تھے۔ اسی دوران گذشتہ کئی سال سے پڑوس میں ہی رہنے والا 30 سال کا نوجوان وجئے گھر میں داخل ہوگیا اور نو سال کی بچی سے عصمت دری کی۔ ماں گھر کے اندر پہنچی تو وجئے گھر سے باہر نکل رہا تھا۔
بچی کی ماں جب اندر گھر میں پہنچی تو خون بکھرا پڑا تھا اور بچی بے ہوش تھی۔ ماں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے شام کو کیس درج کر وجئے کو گرفتار کرلیا۔
کوتوالی اجئے کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے خون سے سنے کپڑے شہر کے نزدیک بند پڑی شوگر مل کے کھنڈر میں چھپائے ہیں۔پولیس رات تقریبا 10بجے اسے لے کر کھنڈر گئی۔ وہاں اس نے کپڑوں کے ساتھ طمنچہ بھی چھپا رکھا تھا۔اس نے اچانک طمنچہ اٹھا کر پولیس پر فائر کردیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں پولیس نے بھی گولی چلائی جو وجئے کے پیر میں لگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا