کشمیر: سوپور میں فائرنگ، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

0
0

سری نگر، 24 اگست (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے وترگام علاقے میں ہفتے کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سوپور کے وترگام علاقے میں گولیوں کا تبادلہ ہوا اور الرٹ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی’۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا