اپنی پارٹی جموں و کشمیر کی 60 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی:سید الطاف بخاری

0
0

سری نگر، 24 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی 60 اسمبلی انتخابی حلقوں پر اپنے امید وار کھڑا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی سے گٹھ جوڑ نہیں کریں گے نہ کسی کو سپورٹ فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد در اصل کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، سی پی آئی (ایم) اور بی جے پی کا اتحاد ہے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہمارا کسی جماعت کے ساتھ کوئی الائنس نہیں ہے ہم نہ کسی پارٹی کو سپورٹ کریں گے اور نہ ہی کسی پارٹی سے سپورٹ حاصل کریں گے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے یہاں 1987 میں اتحاد دیکھا اس کے بعد سال 2009 اور سال 2014 میں بھی دیکھا’۔

مسٹر بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ ابھی سال 2016 کے زخموں کو نہیں بھولے ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘ہمیں وہ گھر ابھی بھی یاد جہاں زخمی پڑے تھے لیکن انہوں نے ایک لڑکے کو ہسپتال لے جانے کے لئے گاڑی نہیں دی’۔

اسمبلی انتخابات کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘ہم جموں وکشمیر کی 60 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے جن میں سے کشمیر کی 40 سیٹوں اور جموں کی 20 سیٹوں پر امید وار کھڑا کریں گے’۔

کانگریس – نیشنل کانفرنس الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا: ‘یہ صرف کانگریس – نیشنل کانفرنس الائنس بلکہ یہ کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، سی پی آئی (ایم) اور بی جے پی کا اتحاد ہے، کچھ پردے کے پیچھے ہے اور کچھ پردے کے آگے ہے’۔

پی ڈی پی کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘پی ڈی پی ہر الائنس میں ہوتی ہے اور وہ ایک مستقل مہرہ ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا