بے سہارا ومعذوروافراد کی امداد وشجرکاری جیسے کئی اہم امور شامل ہونگے
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ //مرکزسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایس وائی ایس کوڈ ولی کوڈولی زون سنتھوانم کمیی کے تعاون سے آر سی ایف آئی کے اشتراک سے سماجی ولیفیئر کیئر پروجیکٹ کا افتتاح آج یہاں مقامی ایم ایل اے پی ٹی اے رحیم نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب کی صدارت کوڈولی زون کے صدر رشید احسانی نے کیا۔اس پروجیکٹ کے تحت غریب ومسکین،معذور افراد کی امداد سمیت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری،صاف صفائی کا خاص انتظام وانصرام کیا جائے گا۔مرکز آر سی ایف کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر سی پی مولانا عبید اللہ ثقافی نے بتایاکہ اس پروجیکٹ کے تحت ضرورتمندوں کو واکر،ایئر بیڈ،بصارت سے محروم افراد کیلئے چشمہ،زراعت وکاشتکاری کے فروغ کیلئے ناریل کی شجر کاری شامل ہے۔آس پاس قرب وجوار میں تقریبا ۰۰۲/ناریل کے پودے لگائے جائیں گے۔افتتاحی تقریب سے پی ٹی اے رحیم نے مرکز اور ایس وائی ایس کی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہاکہ ملی وسماجی خدمت ایک اہم فریضہ ہے۔اس موقع پر زون لیڈراو ایم بشیر ثقافی،شریف ماسٹر،بشیر ثقافی کارا شری،پی ٹی بشر،اشرف،نوفل پرومنااور جابر اویلور شریک اجلاس رہے۔
فوٹو کیپشن: مرکز آر سی ایف آئی کے چیف ایگزیکیوٹیوآفیسر،مقامی ایم ایل اے جناب پی ٹی اے رحیم کوڈولی میں منعقدہ مرکز سوشل ولفیئر پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے۔