وقف بورڈ کے سبکدوش ملازمین کو پنشن منظور نہ کرنے پر

0
0

ہائیکورٹ نے کمشنر سکریٹری محکمہ مال، وقف بورڈ کی چیئرپرسن اورچیف ایگزیکٹیو افسر کو نوٹس جاری کیا
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے سبکدوش ملازمین کو پنشن منظور نہ کرنے کے متعلق کمشنر سکریٹری محکمہ مال، وقف بورڈ کی چیرپرسن اورچیف ایگزیکٹیو افسر کو نوٹس جاری کیا ہے۔بی جی پی لیڈر درخشاں اندرابی کے جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن بننے کے بعد سے ریٹائر ہونے والے ملازمین پنشن حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے دھر نے جواب دہندگان کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ باقی سبکدوش ہوئے ملازمین کی طرح ہی درخواست گزاروں کے کے کیس پر بھی کارروائی کریں۔اطلاعات کے مطابق وقف بورڈ کے 40 ریٹائرڈ ملازمن نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی جس میں انہوں نے کہاکہ ملازمت کے دوران اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے باوجود بھی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی پنشن کی ادائیگی جان بوجھ کر روک دی گئی جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے عرضی میں مزید کہا کہ پنشن روکنے کی وجہ سے ان کے افراد خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ رولنگ میں ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ضمانت دی گئی ہے تاہم وقف بورڈ سپریم کورٹ آرڈر کی بھی پرواہ نہیں کررہا ہے۔درخواست گزاروں نے کورٹ کو بتایاکہ وقف بورڈ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو ہر ماہ پنشن دی جارہی ہے تاہم چالیس کے قریب ریٹائر ہوئے ملازمین کی پنشن منظور نہیں کی جارہی ہے اور اس طرح سے ہندوستان کے آئین کی آرٹیکل 14,21اور 300Aکی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔
عدالت نے جواب دہندگان کو درخواست گزاروں کی طرف سے ایک ہفتے کے اندرا ندر ضروری اقدام کرنے کی شرط پر نوٹس جاری کی ہے۔عدالت نے کہا کہ جواب دہندگان وقف بورڈ سے ریٹائر ہوئے ملازمین کی طرح ہی درخواست گزاروں کے کیس پر بھی کارروائی کریں۔ہائی کورٹ نے اس کیس کی اگلی شنوائی کی تاریخ 7اکتوبر کو مقرر کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا