بی جی ایس بی یو نے قومی خلائی دن منایا

0
0

خلا کی تلاش: ’کائنات اور چندریان 3‘ کے موضوع پرہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
راجوریبابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے خلا کی تلاش اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے متعدد دلچسپ تقریبات اور سرگرمیوں کے ساتھ قومی خلائی دن منایا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے پہلے قومی خلائی دن پر مبارکباد دی۔ پروفیسر اکبر نے ذکر کیا کہ گزشتہ سال اس دن ہندوستان نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا جب چندریان -3 نے چاند پر نرم لینڈنگ کی۔واضح رہے سکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اسپیس آئیڈیاتھنتھیم پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
وہیںپروفیسر ایم اے شاہ شعبہ فزکس، این آئی ٹی سری نگر نے ’خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں نینو سائنس کے طول و عرض‘کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر نکھل ریاس، سی ای او ہیکسیا انڈسٹریز (ایرو اسپیس انجینئر، انوویٹر، اور کاروباری) نے ’نئے خلائی دور‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔دریں اثناءپروفیسر ایس رباب، ڈپارٹمنٹ آف فزکس، این آئی ٹی سری نگر نے’خلا کی تلاش: کائنات اور چندریان 3‘ کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ اس موقع پرمرکز برائے مہمان نوازی اور سیاحت نے ‘چاند کو چھوتے ہوئے زندگیوں کو چھوتے ہوئے: انڈیاز اسپیس ساگا’ کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ اسپیس سائنس میں ہندوستان کی کامیابیوں سے متعلق مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز ماحولیات سائنس میں اساتذہ اور طلباءکی فعال شرکت کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا