ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل

0
0

رفیع احمد میر نے پ ±رتپاک استقبال کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر سرکردہ سیاسی لیڈر اور ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) اننت ناگ کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے ا?ج اپنے متعدد ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس ضمن میں پہلگام کے سلر علاقے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ر ±کنِ اسمبلی رفیع احمد میر نے گورسی اور ا ±ن کے ساتھیوں کو والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر نے کہا کہ ”میں محمد یوسف گورسی اور ا ±ن کے ساتھیوں کا اپنی پارٹی میں خوش ا?مدید کہتا ہوں اور ا ±ن کا تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ا ±ن کی پارٹی میں شمولیت سے اس علاقے میں پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ مل جل کر ہم اپنی پارٹی کے ایجنڈے جو جموں کشمیر امن و استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کو اس کے آئینی حقوق دلانا ہے، کو عملانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔“
اس موقع پر محمد یوسف گورسی نے کہا کہ ا ±نہیں اپنی پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل اس بات نے بہت متاثر کیا ہے کہ اپنی پارٹی کامیابی کی صورت میں ا ±ن نوجوانوں کی عام معافی کا اعلان کرے گی، جنہیں مقدمات کا سامنا ہے اور جو فی الوقت جیلوں میں بند ہیں۔ پارٹی کا یہ عزم ا ±ن وجوہات میں شامل ہے، جن کی وجہ سے میں نے اپنی پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا