جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
نئی دہلی// انڈین نیشنل کانگریس کی جموں وکشمیر اکائی کے نوجوان کانگریس لیڈر شاہ نواز چوہدری نے نئی دہلی میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کر کے جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال اور اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے حلقہ انتخاب سرنکوٹ سے کانگریس امیدوار ہو سکتے ہیں شاہ نواز چوہدری۔ اس سے قبل ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کی خدمات بھی انجام دی ہیں شاہ نواز چوہدری نے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے مل کر کام کریں گے۔
دونوں جماعتوں کے ممکنہ امیدوار سرنکوٹ سے چناو ¿ لڑنے کیلئے کمر کس چکے ہیں۔یہاں کانگریس۔ این سی ا ±لجھی ہوئی ہیں اس بیچ ایک اہم پیش رفت تب ہوئی جب کانگریس رہنما شاہ نواز چودھری دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے راہول گاندھی کیساتھ اہم ملاقات کی اور یقینا مینڈیٹ اس بات چیت و ملاقات کا مرکزی موضوع رہا جس کے بعد پر جوش شاہنواز چودھری نے اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹس پر اپنے رہنما راہل گاندھی کیساتھ ملاقات کی تصویر مشترک کرتے ہوئے لکھا۔’دہلی میں راہل گاندھی جی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کے بعد، ہم نے جموں و کشمیر کے مستقبل اور آنے والے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنے لوگوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی طرف مل کر کام کریں گے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’سرکاری اعلان کا انتظار کریں‘۔انشاءاللہ۔شاہ نواز چوہدری