’چاند کو چھوتے وقت زندگیوں کو چھونا: ہندوستان کی خلائی کہانی‘

0
102

جی ڈی سی سدھرا نے ہندوستان کا پہلا قومی خلائی دن منایا
لازوال ڈیسک
جموںہندوستان چاند پر اترنے والا چوتھا ملک اور 23 اگست 2023 کو اپنے جنوبی قطبی خطہ تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا۔ اس تاریخی کامیابی کو عزت دینے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 اگست کو ’قومی خلائی دن‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ہندوستان اپنا پہلا قومی خلائی دن 23 اگست 2024 کو ’چاند کو چھوتے ہوئے زندگیوں کو چھونے: انڈیا کی خلائی کہانی‘ کے ساتھ منا رہا ہے۔دریں اثناءہندوستان کے پہلے قومی خلائی دن2024 کو منانے کے لیے، آئی کیو اے سی کے زیراہتمام جی ڈی سی سدھرا کے شعبہ ماحولیاتی سائنس اور ایکو کلب نے اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال کی رہنمائی میں تھیم پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیاجسمیں مختلف سمسٹرز کے طلباءنے حصہ لیا۔
وہیںمقالوں کی ججز ڈاکٹر ہرپریت کور، ہیڈ شعبہ سیاسیات اور ڈاکٹر رودریکا کھجوریا، ہیڈ، شعبہ انگریزی نے کی۔ اس موقع پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال نے ہونہار طلباءکو مبارکباد دی اور تمام شرکاءکی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تمام طلباءکو مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کی ترغیب دی۔یاد رہے پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر انشو گپتا، کنوینر ایکوکلب اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنسز نے کالج کے ایکو کلب کے ممبران پروفیسر دیپا کاک اور ڈاکٹر انو شرما کے فعال تعاون سے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا