کملا ہیرس نے صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹک نامزدگی قبول کرلی

0
72

واشنگٹن، 23 اگست (یو این آئی) امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کو قبول کر لیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ نیشنل کنونشن کے آخری روز صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کیا۔کملا ہیرس نے کنونشن میں صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹک نامزدگی قبول کرلی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں اور ورکروں سے اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ امریکہ اورعوام سےمحبت میری پرورش میں شامل تھی، امریکہ اورعوام میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے، اگرمیں صد ربن گئی تو ہم مزید مظبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی آزادی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کروں گی، ڈونلڈ ٹرمپ بہت سے معاملات میں غیر سنجیدہ انسان ہیں، ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار نے کہا کہ اگر صدر منتخب ہوئی تو نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے، میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کے لیے کھڑی رہوں گی۔

کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 مہینوں میں جو کچھ ہوا وہ تباہ کن اور دل دہلا دینے والا ہے، صدر بائیڈن اور میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں تاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائےاور غزہ میں مصائب ختم ہوں، کام کررہے ہیں تاکہ فلسطینی عوام اپنے وقار، سلامتی، آزادی،خود ارادیت کے حق کا احساس کر سکیں، شمالی کوریا کے کم جونگ اُن جیسے آمروں کا ساتھ نہیں دوں گی۔

خطاب کےدوران کملاہیریس نے ٹرمپ پر آمروں کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام بھی لگایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا