او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا

0
163

(24 اگست برسی کے موقع پر جاری)
ممبئی، 23 اگست (یو این آئی)موسیقار کلیان جی کا نام فلمی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وہ 70 کی دہائی کے کامیاب موسیقاروں میں سے ایک ہیں۔ زندگی کے انجانے سفر سے بے پناہ محبت کرنے والے کلیان جی کی زندگی سے پیار ان موسیقی سے پرٗ ان لائنوںمیں سمایا ہوا ہے۔
زندگی سے بہت پیار ہم نے کیا
موت سے بھی محبت نبھائیں گے ہم
روتے روتے زمانے میں آئے مگر
ہنستے ہنستے زمانے سے جائیں گے ہم
کیا خوب لگتی ہو،‘ ’زندگی کا سفر،‘ ’مجھ کو اس رات کی تنہائی میں آواز نہ دو،‘ ’قسمیں وعدے پیار وفا‘ جیسے دل کو چھو لینے والےگیتوں کی دھن بنانے والے موسیقار کلیان جی ویر جی شاہ کی پیدائش
30 جون 1928 کوگجرات کے کچھ کے کنڈروڈی میں ہوئی تھی۔ وہ بچپن سے ہی موسیقار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے حالانکہ انہوں نے کسی استاد سے موسیقی کی تعلیم نہیں لی تھی اور اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آگئے۔
ممبئی آنے کے بعد ان کی ملاقات موسیقار ہیمنت کمار سے ہوئی اور ان کے ساتھ بطور معاون کام کرنے لگے۔ بطور موسیقار سب سے پہلے انہیں 1958 میں فلم ’سمراٹ چندرگپت‘ میں موسیقی دینے کا موقع ملا لیکن فلم کی ناکامی کی وجہ سے وہ اپنی کوئی شناخت نہیں بنا پائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا