اگر انڈیا اتحاد کو مزید 25 نشستیں مل جاتیں تو راہل گاندھی وزیر اعظم ہوتے :ملکا ارجن کھڑکے

0
127

اقتدارمیں آنے کی صورت میں ریاستی درجہ بحال ہوگا ، بلدیاتی اور پنچایت چناو بھی منعقد ہونگے
یواین آئی

جموں؍؍کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑکے نے جمعرات کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کے انتخابات غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم آج یہاں جمہوریت کو بچانے کی خاطر آئے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار کانگریس صدر نے جموں میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اگر کانگریس ہم خیال سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لے کر الیکشن جیت جاتی ہے تو اس صورت میں ریاستی درجہ بحال ہوگا ، بلدیاتی اور پنچایت چناو بھی منعقد ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کو بچانے کی خاطرکانگریس لیڈر شپ یہاں پر آئی ہوئی ہے۔پارلیمانی الیکشن پر بات کرتے ہوئے ملکا ارجن کھڑکے نے کہاکہ ہمیں لوک سبھا انتخابات میں زیادہ نشستیں نہیں ملیں۔ان کے مطابق اگر انڈیا اتحاد کو 25سیٹیں اور مل جاتیں تو راہل گاندھی ہندوستان کے وزیر اعظم بن چکے ہوتے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران بی جے پی نے کئی متنازعہ بلوں کو پاس کرانے کی کوشش کی تاہم انڈیا اتحاد نے اس کو ناکام بنایا۔ان کے مطابق وقف ترمیمی بل کے ساتھ ساتھ دوسری اہم بلوں پر اب جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔کانگریس صدر نے کہا :’جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی نے جتنے بھی وعدئے کئے وہ آج تک وفا نہ ہو سکے۔ ‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی خاطر کانگریس اپنے وعدے پر کاربند ہے۔ کھڑکے کے مطابق ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب ایک ریاست کو توڑدو مرکزی زیر انتظام علاقوںمیں تقسیم کیا گیا۔ملکا ارجن کھڑکے نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کا ہر صورت میں خیال رکھا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا