شری مچیل ماتا یاترا 2024 نے 2 لاکھ یاتریوں کا سنگ میل عبور کیا

0
64

یاتریوں نے ضلع انتظامیہ کے تعاون کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍25 جولائی 2024 کو شروع ہونے والی 45 روزہ سالانہ شری مچل ماتا یاترا 2024 میں زبردست شرکت دیکھنے میں آئی، جس نے 21 اگست 2024 تک 2 لاکھ کا سنگ میل عبور کیا۔اس سال کی یاترا غیر معمولی ٹرن آؤٹ کے ساتھ نشان زد ہوئی ہے، جو یاترا کی گہری روحانی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔وہیں ڈویژنل کمشنر جموں، رمیش کمار کی غیر معمولی قیادت میں، ڈویژنل انتظامیہ کو اس کے جامع انتظامات کے لیے سراہا گیا ہے، جس سے تمام یاتریوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تجربے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، راجیش کمار شاون، جے کے اے ایس کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی کوششیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر یاترا کو احتیاط سے منظم کرنے میں اہم رہی ہیں۔21 اگست 2024 کو، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مچیل کا دورہ کیا، اور کشتواڑ کے لوگوں کی امن اور خوشحالی کے لیے شری چندی ماتا کے ہاںدعا کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یاترا میں شرکت کرنے والے یاتریوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس ضمن میںایس ایس پی کشتواڑ عبدالقیوم کی نگرانی میں حفاظتی انتظامات مضبوط رہے ہیں، جو راستے میں آنے والے تمام زائرین کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا