نٹرنگ آرٹسٹ نے نیشنل اسکالرشپ جیت لیا

0
0

پریال اسکالر شپ حاصل کرنے والی جموں وکشمیر کی پہلی آرٹسٹ بنی
لازوال ڈیسک
جموںنٹرنگ فنکار پریال اشوک گپتا نے ثقافتی وسائل اور تربیت کے مرکز، حکومت کی وزارت ثقافت سے تھیٹر میں نیشنل اسکالرشپ جیت کر جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔واضح رہے پریال اشوک گپتا ہندوستانی تھیٹر کے نامور تھیٹر ڈائریکٹر ابلونت ٹھاکر کے تحت تھیٹر کی تربیت حاصل کریں گی وہ 20 سال کی عمر تک ہر سال نیشنل اسکالرشپ کا یہ اعزاز حاصل کرتی رہیں گی۔ ہر سال ہزاروں نوجوان فنکار اس باوقار قومی اعزاز کے لیے قومی سطح پر مقابلہ کرتے ہیں اور پریال ریاست جموں و کشمیر کی واحد لڑکی ہے جسے تھیٹر کے شعبے میں اس اسکالرشپ سے نوازا گیا۔
اشوک اور ڈمپل گپتا کے ہاں پیدا ہونے والی پریال اشوک گپتا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز نٹرنگ کے بچوں کے تھیٹر ورکشاپس سے کیا اور بعد میں نٹرنگ کے بلاک بسٹر ڈراموں جیسے باوا جیتو، ماتا کی کہانی، پنچھی ایسے آئے گی، بڑی شرارت کرتی تھی، آلودگی کا حل میں حصہ لینے کے لیے منتخب ہوئیں۔دریں اثناءنٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے ان کی کامیابی کے لیے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پریال بہت سے چھوٹے بچوں کو تھیٹر میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا