بھارت بند میں ایس پی ۔کانگریس کی غیر فعالیت ذات پات سوچ کی علامت:مایاوتی

0
79

لکھنؤ:22اگست(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ ریزرویشن کے زمرہ بندی کے مسئلے کے سلسلے میں بدھ کو بھارت بند میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی غیر فعالیت دلت اور پسماندہ طبقات کے تئیں ان کے مایوس کن رویہ کو ظاہرہ کرتی ہے۔
مایاوتی نے دعوی کیا کہ ایس سی ایس ٹی ریزرویشن کے زمرہ بندی ار کریمی لیئر کے سلسلے میں بدھ کو منعقد بھارت بند پوری طرح سے کامیابی رہا حالانکہ کانگریس اور ایس پی وغیرہ کے اس کے تئیں مایوس کن رویہ نے ان پارٹیوں کے ذات پات کی سوچ کو اجاگر کردیا ہے۔ اب دلت اور پچھڑوں کو پتہ چل چکا ہے کہ انہیں یہ لڑائی اپنے دم پر لڑنی ہوگی۔
انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا’ سپریم کورٹ کے ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن کے زمرہ بندی و کریمی لیئر کے فیصلے سے پیدا اشتعال کو سلسلے میں کل ہوئے بھارت بند میں بی ایس پی کی موثر شراکت داری اور اتحاد کی اپیل سے اس کے کامیابی ہونے کی سبھی کو مبارب باد۔ لیکن کانگریس۔ایس پی وغیرہ کی اس کے تئیں مایوس کن رویہ نے ان کی ذات پات کی سوچ کا ثبوت دیا ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا’ کل بند کے دوران پٹنہ/بہار میں خاطی افراد پر پولیس کی ہوئی لاتھی چارج/بربریت وغیرہ تکلیف دہ و قابل مذمت ہے۔ حکومت خاطیوں کے خلاف کاروائی کرے۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت بھارت بند کے انعقاد کے پیش نظر ریزریوش کے مسئلے کی حساسیت کو سنجیدگی سے لے کر اس کا جلد از جل مناسب حل بھی نکالے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں کروڑوں ایس سی/ایس ٹی طبقات کو ریزرویشن کے ان کے حق کو غیر موثر بنا کر بلاآخر اسے ختم کرنے کی ایس پی، کانگریس و بی جے پی وغیرہ کی سازشوں سے یہ لوگ کتنے زیادہ مشتعل ہیں یہ کل کے بھارت بند سے ثابت ہے۔ آگے بھی انہیں یہ لڑائی خود ہی اپنی طاقت پر لڑنی ہوگی تبھی صحیح کامیابی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا