کانگریس کے ساتھ تمام 90 سیٹوں پر اتحاد بنایا گیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
583

کانگریس کے ساتھ تمام 90 سیٹوں پر اتحاد بنایا گیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
لازوال ڈیسک
سری نگر// کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے فوراً بعد، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ دونوں جماعتوں نے جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر قبل از انتخاب اتحاد تشکیل دیا ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس سربراہ ملکارجن کھارگے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد ٹریک پر ہے اور آج شام تک کاغذات پر دستخط کر دیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام 90 نشستوں پر اتحاد قائم کیا گیا ہے۔

یہ اعلان راہل گاندھی، ملکارجن کھارگے اور کانگریس کے سینئر لیڈروں نے آج عبداللہ سے ان کی گپکار رہائش گاہ پر ملاقات کے ٹھیک ایک گھنٹہ بعد کیا ہے۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہونے والے ہیں، پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا 25 ستمبر اور تیسرا مرحلہ 1 اکتوبر کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا