بھوجپور میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت، تین زخمی

0
0

آرا، 22 اگست (یو این آئی) بہار میں بھوجپور ضلع کے گجراج گنج علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کار میں سوار لوگ جمعرات کی صبح اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے وندھیاچل سے ماں بھوانی کے درشن کر کے پٹنہ واپس آ رہے تھے۔ اس دوران کار بے قابو ہو کر قومی شاہراہ 922 پر بی بی گنج پاسی خانہ کے قریب پل کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت راجدھانی پٹنے کے روپس پور تھانہ علاقے کے ارپنا بینک کالونی کے بھوپ نارائن پاٹھک (56)، رینو دیوی (55)، وپل پاٹھک (26)، ارپیتا پاٹھک (25) اور ہرش کمار (03) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی خوشی کماری، مادھو دیوی اور بیلی کماری کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا