شری امرناتھ یاترا کی تاریخی کامیابی:وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے زبردست خراج تحسین
یواین آئی
سری نگر/نئی دہلی؍چھڑی مبارک سوامی امرناتھ جی کی یاترا بدھ کے روز پہلگام میں دریائے لدرکے کنارے پر پوجن اور دوسری رسومات کی انجام دہی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اطلاعات کے مطابق چھڑی مبارک سوامی امر ناتھ جی یاترا پہلگام میں دریائے لدر کے کنارے بدھ کے روز پوجن اور وسرجن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔مہنت دیپندر اگری کی قیادت میں سادھووں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے شردھالوں نے اس پوجن میں حصہ لیا۔
اختتامی تقریب سے تقریر کے دوران مہنت دیپندرا گری نے سالانہ امر ناتھی جی یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے فوج ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی ، جموں وکشمیر پولیس ، محکمہ صحت ، پی ڈی ڈی اور یاترا سے منسلک تمام ایجنسیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ان کے مطابق امسال تقریباً 5.11لاکھ یاتریوں نے پوترشیو لنگم کے درشن کئے اور پوجا پاٹ میں حصہ لیا۔انہوں نے یاترا کے دوران لنگر ، طبی اور دیگر ضروری سہولیات بہم رکھنے پر تمام رضا کاروں کی خدمات کو سراہا۔
مہنت دیپندرا گری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پہلگام روٹ سے شراون پورنیما سے 13روز پہلے ہی جبکہ بالہ تل روٹ سے دس دن پہلے سالانہ یاترا کو غیر متوقع طورپر معطل کیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں یاتریوں کے جذبات کو ٹھیس اور تکلیف پہنچی۔مہنت جی نے شری امر ناتھ شرائن بورڈ اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ مستقبل میں اگر وقت سے پہلے ہی یاترا کو معطل کرنا پڑا تو اس کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر داخلہ شاہ نے شری امرناتھ یاترا کی کامیاب تکمیل پر سیکیورٹی اہلکاروں، شری امرناتھ جی شریائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو مبارکباد دی ہے۔ اس سال کی 52 دنوں پر محیط یاترا میں 5.12 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے مقدس غار کا دورہ کیا، جو پچھلے 12 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ شری امیت شاہ نے سب کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے دعا کی کہ بابا سب پر اپنی برکتیں نچھاور فرمائیں۔
وزیر داخلہ شری امیت شاہ نے شری امرناتھ یاترا کی کامیاب تکمیل پر تمام سیکیورٹی اہلکاروں، شری امرناتھ جی شریائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور رضاکارانہ تنظیموں کو مبارکباد دی ہے۔شری امیت شاہ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اس سال کی 52 دنوں پر مشتمل یاترا کے دوران 5.12 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے مقدس غار کا دورہ کیا، جو پچھلے 12 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے تمام سیکیورٹی اہلکاروں، شری امرناتھ جی شریائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور رضاکارانہ تنظیموں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یاترا کو محفوظ اور ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ سب نے یاترا کو کامیاب بنانے میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ بابا سب پر اپنی برکتیں نچھاور فرمائیں۔ جے بابا برفانی!۔