’بی جے پی ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرسکتی ہے ‘

0
120

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجے کی بحالی کا بھی فیصلہ لیا جائے گا:چودھری زلفقار علی
شیراز چوہدری

راجوری؍؍بی جے پی میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے چودھری زلفقار علی نے بدھ کے روز کہاکہ یہ خو ش آئند بات ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے اندراندر جموں وکشمیر میں نئی حکومت کام کاج سنبھالے گی۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں وعدہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجے کی بحالی کا بھی فیصلہ لیا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف لیڈر نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔بھاجپا میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چودھری زلفقار علی نے کہا:’بھارتیہ جنتاپارٹی ہی لوگوں کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ ‘انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت ایک چپراسی جیسی ہے لہذا بھاجپا میں شمولیت اختیار کرنا وقت کا تقاضہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ یہاں کی لیڈر شپ کو طاقت کی ضرورت ہے ، ہمیں ایسی سرکار سے جڑنا ہے جو لوگوں کے مسائل حل کرئے اوریہ طاقت صرف بی جے پی کے پاس ہے۔چودھری زلفقار علی نے کہاکہ راجوری ایک پہاڑی علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر ہی بی جے پی میں شامل ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا