’سکھ طبقے کیساتھ امتیازی سلوک اب برداشت نہیں کیاجائیگا‘

0
56

ان جماعتوں اور امیدواروں کو ووٹ دیں جو سکھوں کے مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں :ایس ۔بلوندرسنگھ
جان محمد

جموں؍؍سکھ پروگریسو فرنٹ کے صدر سردار بلبیندر سنگھ، جنرل سیکرٹری سردار منجیت سنگھ اور جوائنٹ سیکرٹری سردار راجندر سنگھ سودان نے آج ایک پریس کانفرنس میں سکھ کمیونٹی کی طویل عرصے سے حل نہ ہونے والی مشکلات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حکومتوں کی طرف سے سکھ کمیونٹی کے جائز مطالبات کو مسلسل نظرانداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، حالانکہ سکھوں نے علاقے اور ملک کی سیکولر اور سماجی بنیادوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فرنٹ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ صرف ان سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی حمایت کرے گا جو اپنے منشور میں سکھوں کے حقوق کے تحفظ کی واضح یقین دہانی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف آر ٹی آئی کارکن اور سکھ پروگریسو فرنٹ کے صدر، سردار بلبیندر سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری (جے کے یو ٹی) میں سکھ کمیونٹی کے طویل عرصے سے حل نہ ہونے والے مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کے ساتھ سردار منجیت سنگھ (جنرل سیکرٹری) اور سردار راجندر سنگھ سودان (جوائنٹ سیکرٹری) بھی موجود تھے۔ انہوں نے حکومتوں کی طرف سے سکھ کمیونٹی کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سردار بلبیندر سنگھ نے حکومتوں کے رویے کو ’سوتیلا سلوک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکھ کمیونٹی کو گزشتہ حکومتوں سے مایوسی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، سکھ پروگریسو فرنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صرف ان امیدواروں کی حمایت کرے گی جو اپنے منشور میں سکھوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کریں گے۔
فرنٹ کے اہم مطالبات:
۰پرائمری سے اعلیٰ تعلیمی سطح تک پنجابی زبان کو بطور مضمون متعارف کرانا۔
۰جے کے یو ٹی آفیشل لینگویج بل 2020 میں پنجابی کو شامل کرنا۔
۰سکھوں کے لئے سیاسی تحفظات کا قیام، جیسا کہ دیگر کمیونٹیوں کے لئے فراہم کیا گیا ہے۔
۰وادی کے سکھ نوجوانوں کو غیر مقامی کوٹہ کے تحت خصوصی روزگار پیکج میں شامل کرنا۔
۰کشمیر میں رہائش پذیر 54,000 سکھوں کو او بی سی کا درجہ دینا۔
۰جے کے یو ٹی میں نیشنل مائنارٹی کمیشن ایکٹ کا نفاذ۔
۰بابا بندہ سنگھ بہادر کے مجسمے کو چوتھے پل سے کنجوانی چوک منتقل کرنا۔
سردار بلبیندر سنگھ نے سکھ کمیونٹی سے متحد رہنے اور سابقہ حکمران جماعتوں کے امیدواروں کو ان کی ناکامیوں پر جوابدہ ٹھہرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ان جماعتوں اور امیدواروں کو ووٹ دے جو سکھوں کے مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اپنے منشور میں سکھوں کے مطالبات کو شامل کریں گے۔پریس کانفرنس میں موجود دیگر معزز ارکان میں سردار تیجندر سنگھ، سردار کلدیپ سنگھ ایڈووکیٹ، سردار ٹی پی سنگھ، سردار اقبال سنگھ، سردار جنک سنگھ، سردار ہرمہندر سنگھ، اور سردار جسوندر سنگھ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا