ڈی ایل ایس اے کارگل نے کام کی جگہوں پر جنسی

0
0

ہراسانی کے بارے میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
کرگل// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کرگل نے آج یہاں سرکاری دفتر میں کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے بارے میں قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ وہیںگرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کرگل منعقدہ اس تقریب کی سربراہی ایڈووکیٹ حاجی مرتضیٰ پینل کے وکیل لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کرگل نے کی اور اس کے ساتھ ایڈووکیٹ نثار حسین اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کرگل، انچارج پرنسپل گورنمنٹ جی ایچ ایس ایس کرگل، اسٹاف ممبران، ڈی ایل ایس اے کے اسٹاف ممبران، پی ایل وی اور طلباء نے شرکت کی۔
وہیںپروگرام کا آغاز اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ جس کے بعد ایڈووکیٹ حاجی مرتضیٰ نے مذکورہ موضوع پر بھرپور روشنی ڈالی ۔آخر میں لیکچرر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ جی ایچ ایس ایس کارگل نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا وقت اور کوشش وقف کرنے کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔وہیں پروگرام میں تقریباً 300 سے زائد طلباء نے شرکت کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا