سری نگر،21 اگست(یو این آئی) کانگریس کے سینئرلیڈر راہل گاندھی کا جموں وکشمیر دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس دوران کئی ناراض لیڈران کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی سری نگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورنائب صدر عمر عبداللہ سے بھی ملاقی ہونگے ۔
اطلاعات کے مطابق لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بدھ کی شام سری نگر پہنچ رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کانگریس لیڈران اور کارکنان راہل گاندھی کے استقبال کی خاطر سری نگر ہوائی اڈے کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور ملکا ارجن کھڑکے جموں اور سری نگر میں پارٹی کے سینئر لیڈران سے اسمبلی الیکشن پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کے کئی سابق لیڈران دوبارہ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سری نگر دورے کے دوران راہل گاندھی نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارورق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے بھی ملاقی ہونگے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راہل گاندھی کی سری نگر آمد سے سیٹ شیئرنگ کے مسئلے پر پیش رفتہ ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس سے ناراض کئی لیڈران دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں اور اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتے سے مذکورہ لیڈران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔