شکتی کانت داس لگاتار دوسرے سال اے پلس گریڈ کے سنٹرل بینکر بنے

0
0

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کو مہنگائی کنٹرول، اقتصادی ترقی کے اہداف، کرنسی کے استحکام اور شرح سود کے انتظام جیسے شعبوں میں ان کی بہتر کارکردگی کے لیے لگاتار دوسرے سال اے پلس گریڈ کا سنٹرل بینکر قرار دیا گیا ہے گلوبل فنانس میگزین نے سنٹرل بینک کے گورنرز کے نام جاری کیے ہیں، جنہوں نے سنٹرل بینکرز رپورٹ کارڈ 2024 میں سب سے زیادہ گریڈ اے پلس، اے یا اے مائنس حاصل کئے ہیں۔ اس رپورٹ میں مسٹر داس نے لگاتار دوسرے سال اے پلس گریڈ حاصل کیا ہے۔ مسٹر داس کے علاوہ سنٹرل بینک آف ڈنمارک کے کرسچن کیٹل تھامسن اور سوئس سنٹرل بینک کے تھامس جارڈن اے پلس گریڈ میں ہیں۔ مہنگائی کنٹرول، اقتصادی ترقی کے اہداف، کرنسی کے استحکام اور شرح سود کے انتظام جیسے شعبوں میں کامیابی کے لیے گریڈز اے پلس سے لے کر اے مائنس تک دیاجاتا ہے۔ اے بہترین کارکردگی کی نمائندگی کرتا ہے، مکمل ناکامی کے لیے اے مائنس سے نیچے گریڈ دیاجاتا ہے۔

1994 سے گلوبل فنانس کے ذریعہ سالانہ شائع سنٹرل بینکرز رپورٹ کارڈ، تقریباً 100 بڑے ممالک، خطوں اور اضلاع کے ساتھ ساتھ یورپی یونین، ایسٹرن کیریبین سنٹرل بینک، بینک آف سنٹرل افریقن اسٹیٹ اور امریکی مرکزی بینک کے گورنرز کو گریڈ دیاجاتا ہے۔

گلوبل فنانس کے بانی اور ادارتی ڈائریکٹر جوزف گیاراپوٹو نے کہا کہ "مرکزی بینکاروں نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی ترجیح کے طور پر اعلیٰ شرح سود کا استعمال کرتے ہوئے افراط زر کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ اب، دنیا بھر کے ممالک ان کوششوں کے ٹھوس نتائج دیکھ رہے ہیں، کیونکہ افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے۔”

گلوبل فنانس کے سالانہ سنٹرل بینکرز رپورٹ کارڈ ان بینک لیڈروں کو اعزازسے نوازتے ہیں جن کی حکمت عملیوں نے اصلیت، تخلیقی صلاحیتوں اور استقامت کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا