کولکتہ میں نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

0
0

کولکتہ، 21 اگست (یو این آئی) مغربی بنگال کے مشرقی کولکتہ کے آنند پور علاقے میں بدھ کی صبح ای ایم بائی پاس کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش ملنے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کی برآمدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں شہر کے ایک اسپتال میں ڈاکٹر کے قتل پر لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور خواتین کی بہتر سیکیورٹی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی لاش آنند پور میں بائی پاس کے قریب ایک گھنی جھاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ خاتون جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے، ہوسکتا ہے کہ اسے کسی اور جگہ قتل کرکے صبح یہاں پھینک دیا گیا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا