دہلی، 21 اگست (یو این آئی) دہلی 6 دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میں بدھ کے روز اپنا تیسرا میچ ویسٹ دہلی لائنز کے خلاف کھیلے گی، جہاں لگاتار دو شکستوں کے بعد دہلی 6 اپنی جیت کا سلسلہ قائم کرنا چاہے گی، جبکہ ویسٹ دہلی کی نظر مسلسل دوسری جیت پر رہے گی۔
دونوں ٹیموں کی لائن اپ بہت اچھی ہے، جہاں ایک طرف دہلی 6 میں دھماکہ خیز وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور فاسٹ بولر ایشانت شرما کا تجربہ شامل ہے، وہیں دوسری طرف ریتھک شوکین، دیو لکرا، دیپک پونیا اور فاسٹ بولر نودیپ سینی پر مشتمل ویسٹ دہلی لائنز کا قلعہ بھی بہت مضبوط ہے۔
میچ سے پہلے کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے دہلی 6 کے مالک آکاش نانگیا نے کہا، "اگرچہ ہم نے تھوڑا مشکل آغاز کیا ہے، لیکن مجھے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ ہم واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بدھ کا میچ ہمارے لیے اپنی حقیقی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا اچھا موقع ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم اس پر پورا اترے گی۔‘‘
ویسٹ دہلی لائنز کے مالک ڈاکٹر راجن چوپڑا نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم اس فتح کے رتھ کو مزید آگے لے جائیں گے۔ بدھ کا میچ اپنی طاقت دکھانے کا بہترین موقع ہے اور مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔ ”
پرانی دہلی 6 ٹیم: للت یادو، ایشانت شرما، ارپت رانا، شیوم شرما، پرنس یادو، رشبھ پنت، میانک گوسین، سنت سنگوان، انکت بھدانا، یوگ گپتا، کیشو دلال، آیوش سنگھ، کش ناگپال، سمیت چھیکارہ، ارناو بگا، ونش بیدی، منجیت، یش بھاردواج، سمبھو شرما، لکشمن۔
ویسٹ دہلی لائنز ٹیم: ریتھک شوکین، نودیپ سینی، دیو لکرا، دیپک پونیا، شیونک وشیشتھا، اکھل چودھری، آیوش ڈوسیجا، کرش یادو، انمول شرما، جگل سینی، انکت راجیش کمار، وویک یادو، آرین دلال، مصعب عالم، ایکانش ڈوبال، شیوم گپتا، یوگیش کمار، سوریہ کانت چوہان، ابراہیم احمد مسعودی۔