حکومت نے دباؤ میں لیٹرل انٹری کا فیصلہ واپس لیا: کانگریس

0
0

اب آئین کی حفاظت کے لئے اس پر اسی طرح سے دباؤ بنایا جائے گا:کھڑگے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دباؤ میں حکومت نے یونین پبلک سروس کمیشن-یو پی ایس سی سے لیٹرل انٹری کا اشتہار واپس لیا ہے اور اب آئین کی حفاظت کے لئے اس پر اسی طرح سے دباؤ بنایا جائے گا۔مسٹر کھڑگے نے آئین جیتے کہتے ہوئے کہا، "ہمارے دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور کمزور طبقات کے لیے سماجی انصاف کے لیے کانگریس پارٹی کی لڑائی نے بی جے پی کے ریزرویشن چھیننے کے منصوبوں پر پانی پھیردیا ہے۔ لیٹرل انٹری پر مودی حکومت کا خط ظاہر کرتا ہے کہ آمرانہ طاقت کے گھمنڈ کو آئین کی طاقت ہی شکست دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا، "کانگریس اور انڈیا گروپ کی جماعتوں کی مہم سے حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ گئی ہے، لیکن جب تک بی جے پی اور آر ایس ایس اقتدار میں ہیں، وہ ریزرویشن چھیننے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے اپناتے رہیں گے۔ ہم سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ بجٹ میں متوسط طبقے پرکیاگیا لانگ ٹرم کیپیٹل گین انڈیکسیشن والا حملہ ہو، یا وقف بل کو جے پی سی کے حوالے کرنا ہو یا پھر براڈکاسٹ بل کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا ہو- عوام اور اپوزیشن کی طاقت ملک کو مودی حکومت سے بچا رہی ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا، ’’ہم ہر قیمت پر آئین اور ریزرویشن سسٹم کی حفاظت کریں گے۔ بی جے پی کی ‘لیٹرل انٹری’ جیسی سازشوں کو ہم کسی بھی قیمت پرناکام بنائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا