دہرادون، 20 اگست (یو این آئی) پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد واپس آنے والے کھلاڑی انکیتا دھیانی، پرمجیت سنگھ اور سورج پنوار نے منگل کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے ملاقات کی۔
آج یہاں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر مسٹر دھامی نے تینوں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔
مسٹر دھامی نے تینوں کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ مقابلوں میں پوری لگن کے ساتھ اپنی کھیل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور ریاست کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں سورج پنوار نے 42 کلومیٹر ریس واک مکسڈ ریلے میں، پرمجیت سنگھ نے 20 کلومیٹر ریس واک میں اور انکیتا دھیانی نے 5000 میٹر میں حصہ لیا تھا۔