جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

0
0

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کیا جس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے جموں و کشمیر میں 90 رکنی اسمبلی کے لیے تین مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں،پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی گزٹ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی منگل 27 اگست تک داخل کئے جا سکیں گے  28 اگست کو کاغذات نامزدگی کا جائزہ جائزہ لیا جائے گا ا اور 30 ​​اگست تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ بدھ 18 ستمبر کو ہوگی۔

تینوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں نو نشستیں درج فہرست قبائل اور سات درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص ہیں۔

پہلے مرحلے میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، جین پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگوس-اننت ناگ ایسٹ، پہلگام، اندروال، کشتواڑ ، پڈر-ناگاسینی بھدرواہ، ڈوڈا، ڈوڈا ویسٹ، رامبن، بانہال سیٹوں پر منعقد ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا