دہلی، 22 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو منگل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور درازیٔ عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسٹر شاہ کی آج 55 ویں سالگرہ ہے۔ مسٹر مودی نے مسٹر شاہ کو جنم دن کی مبارک دیتے ہوئے کہا’’محنتی ،تجربہ کارمنتظم اور کابینہ میں میرے ساتھی امت شاہ جی کو جنم دن کی ڈھیروں نیک خواہشات۔ حکومت میں قیمتی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ہندوستان کو بااختیار اور محفوظ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ایشور انہیں لمبی عمر دے اور ہمیشہ صحت مند رکھے‘