حیدرآباد، 19 اگست (یو این آئی) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن آف انڈیا (جے کے اے آئی) نے کہا کہ ہندوستان حیدرآباد میں باوقار انویٹیشنل بین الاقوامی کراٹے ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی کرے گا۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے آج یہاں جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ اگلے سال 18 سے 22 جنوری تک گاچی بوولی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے تین ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے۔
اس دوران جے کے اے آئی نے تین ٹورنامنٹوں 42 واں جے کے اے انڈیا نیشنل کراٹے ٹورنامنٹ 2025، 17 واں آل انڈیا جے کے اے آئی کیو لیول کراٹے ٹورنامنٹ 2025، 12 واں ساساکی، شوچی، میموریل سینئرز نیشنل کراٹے ٹورنامنٹ 2025 کا اعلان کیا۔
یواین آئی۔ م س