بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جوڑے کی موت، دو بچے زخمی

0
0

ساگر، 19 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے باندا تھانہ علاقے کے ساگر-چھتر پور روڈ پر ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل پر سوار ایک جوڑے کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس میں میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل دوپہر بیجاور انگور کا رہنے والا سرمن پٹیل رکشا بندھن کے موقع پر اپنی بیوی بسنتی اور دو بچوں کو موٹر سائیکل پر لے کر سسرال جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے کوائلہ کے قریب ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں سرمن اور بسنتی کی موت ہو گئی۔ وہیں دونوں بچوں ریکھا اور یش پٹیل کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور بس لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا