دو نابالغ زخمی ،جی ایم سے جموں منتقل،علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی
شاہ نواز
مہور؍؍ضلع ریاسی کے تحصیل چسانہ میں ایتوار کے روز چار بجے کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو سرکاری ٹیچر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار دو نابالغ بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ریاسی کے تحصیل چسانہ میں ہموسان گاؤں کے قریب چملو موڑ کے قریب ایک کار زیر نمبر JK02B-1024‘ ڈرائیور کے قابو سے بھار ہوکر گہرے نالے میں گری جس کے نتیجے میں دو کی موقع پر کی موت واقع ہو گئی جوکہ دونوں سرکاری ٹیچر تھے اور ان کے دو بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایچ سی مہور منتقل کیا گیا۔
حادثے میں میں مرنے والوں کی پہچان ٹیچر محمد امین اور ٹیچر غلام محمد ساکن ہموسان تحصیل چسانہ کے طور پر ہوئی یے۔ جبکہ لقمہ اجل ہونے والے دونوں ٹیچروں کے دو نابالغ بچے جن کی پہچان ابرار امین ولد محمد امین اور سونیرا کوثر دختر غلام محمد کے طور پر ہوئی ہے جوکہ شدید طور پر زخمی ہوئے ہے۔ دونوں زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایچ سی مہور منتقل کیا گیا۔ آخری خبر ملنے پر زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء یہ حادثہ پیش آنے کے بعد پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ اس حادثہ میں دو سرکاری ٹیچرں کے لقمہ اجل ہونے پر مہور چسانہ میں تمام سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کافی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔