مرے نے دو سال بعد اینٹورپ میں جیتااے ٹی پی خطاب

0
0

اینٹورپ؍؍ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے تین بار کے گرینڈ سلیم چمپئن اسٹنسلاس واورنکا کو یوروپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کر تقریبا دو سال بعد اپنا پہلا اے ٹی پی خطاب حاصل کر لیا ہے ۔سابق نمبر ایک مرے نے مرد سنگلز فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے واورنکا کو تین سیٹوں کی جدوجہد میں 3-6، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ یہ مارچ 2017 کے بعد ان کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل بھی ہے ۔ مرے نے آخری بار 2017 میں دبئی اوپن میں خطاب جیتا تھا۔ ہپ انجری کی سرجری کے بعد ٹینس میں واپس اپنے سرفہرست مقام کو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے مرے عالمی رینکنگ میں 243 ویں رینکنگ پر کھسک چکے ہیں۔پہلے سیٹ کو 3-6 سے گنوانے اور اگلے سیٹ میں 1-3 سے پچھڑنے کے بعد مرے نے واورنکا کے خلاف زبردست واپسی کرتے ہوئے کیریئر کا 46 واں ٹائٹل جیت لیا۔ انھوں نے جیت کے بعد پرجوش لہجے میں کہاکہ میرے لئے اس کے بہت معنی ہیں۔ میرے لئے گزشتہ چند سال کافی مشکل رہے ہیں۔ سابق اولمپک طلائی فاتح نے کہاکہ مجھے اور واورنکا کو ہی گزشتہ کچھ وقت سے انجری سے گزرنا پڑا ہے ۔ لیکن واپسی کرکے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ اسٹین سے فائنل میں کھیلنا بہت اچھاتجربہ رہا۔ میں نے اس جیت کی بالکل توقع نہیں کی تھی۔ میں بہت بہت خوش ہوں۔ چوتھی سیڈ واورنکا بھی دو سال بعد اپنے پہلے اے ٹی پی خطاب کی تلاش میں تھے ۔ انہوں نے پہلے سرو پر مرے کی سروس بریک کی اور آسانی سے پہلا سیٹ جیت لیا۔ دونوں کے درمیان یہ کیریئر کا 20 واں مقابلہ تھا۔ سوئس کھلاڑی نے دوسرے سیٹ کے آغاز میں بھی مرے کی سروس توڑتے ہوئے 3-1 کی برتری بنائی، لیکن پھر سابق نمبر ایک کھلاڑی نے فوری طور پر اپنے کھیل کو سدھارتے ہوئے 3-3 کی برابری کر لی اور سیٹ جیت میچ کو فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں پہنچا دیا۔واورنکا تیسرے سیٹ میں دو بار اپنی سروس گنوا بیٹھے ۔ لیکن انہوں نے پھر مرے کی سروس توڑ کر 2-1 سے برتری بنائی۔ مرے نے پھر مسلسل چار گیم جیتے اور دو سال بعد چمپئن شپ پوائنٹ کے ساتھ ڈھائی گھنٹے میں خطاب اپنے نام کیا۔ یہ مرے کا ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرا تین سیٹ کا مقابلہ تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا