جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین دہلی کے لیے روانہ

0
0

رانچی، 18 اگست ( یواین آئی ) جھارکھنڈ میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی صورتحال کے درمیان ریاست کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چمپائی سورین مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایم ایل اے جن کی قیادت سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے ان میں دشرتھ گگرائی، رام داس سورین، چمرا لنڈا اور سمیر موہنتی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ایم ایل اے لوبن ہیمبرم بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چمپائی سورین آج صبح کی فلائٹ سے کولکتہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا