کانگریس نے طارق قرہ کے صدر بننے پر سری نگر میں منایا جشن

0
0

سری نگر، 17 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے طارق قرہ کو کمیٹی کا صدر منتخب کرنے پر ہفتے کے روز یہاں جشن منایا۔
پارٹی کارکن برستی بارش کے بیچ سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر جمع ہوئے اور مٹھائیں بانٹ کر جشن منایا۔
اس موقع پر ایک کارکن نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ طارق قرہ صاحب ایک تجربہ کار لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی ان کے تجربے سے فائدہ حاصل کرکے جموں وکشمیر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
ان کا کہنا تھا: ؛’طارق قرہ صاحب رکن پارلیمنٹ بھی رہے اور انہوں نے وزیر خزانہ کا قلمدان بھی سنبھالا ہے لہذا ان کا انتخاب ایک اچھا فیصلہ ہے’۔
موصوف نے بتایا کہ کانگریس کے آنے والے الیکشن کے لئے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کی خواہشات پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے’۔
بتادیں کہ کانگریس صدر نے گذشتہ روز طارق حمید قرہ کو جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا۔ وہ وقار رسول وانی کی جگہ پر اس عہدے پر فائز ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا