نائیجیریا میں مسلح افراد نے میڈیکل کے 20 طالب علموں کو اغوا کر لیا

0
0

ابوجا، 17 اگست (یو این آئی) وسطی نائیجیریا میں سڑک کے سفر کے دوران مبینہ طور پر اغوا ہونے والے میڈیکل کے کم از کم 20 طلباء کے لیے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

پولیس کی ترجمان کیتھرین سیووس اینینی نے اے ایف پی کو بتایا کہ نائجیریا کے درمیانی پٹی کے علاقے میں واقع یونیورسٹی آف جوس کے طلباء کو جمعرات کی شام شمالی وسطی بینو ریاست کے ایک قصبے اوٹکپو سے اغوا کیا گیا تھا۔

اینینی نے کہا کہ طلباء، جو جنوبی ریاست اینوگو میں کیتھولک میڈیکل اینڈ ڈینٹل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، سفر کے وسط میں مشتبہ بندوق برداروں نے گھات لگا کر حملہ کر کے یرغمال بنا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی اور سیکیورٹی اداروں کو مسلح افراد کی گرفتاری اور مغوی افراد کو بازیاب کرانے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا