لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ضلع بڈگام کے لئے زائد اَز 40 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے جموں میونسپل کارپوریشن ، جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ ، سری نگر میونسپل کارپوریشن ، سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ ، ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز اور جموں و کشمیر لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے 101.66 کروڑ روپے کے 40 کاموں اور سکیموں کا اِی ۔اِفتتاح کیا اور ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز کشمیر ، جموں اور اربن باڈیز کے 26.25 کروڑ روپے کے 6 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
بڈگام منصوبوں کی تفصیلات:لیفٹیننٹ گورنر نے آج شیخ پورہ میں 6.41 کروڑ روپے کی لاگت سے پی آر آئی ممبروں کے لئے رہائش گاہ کا اِفتتاح کیا اور ضلع کے پی آر آئیز کو وقف کیا۔ اِس بڑے اَقدام کا مقصد نچلی سطح پر پی آر آئی اِداروں کو مضبوط بنانا اور پی آر آئیز کو محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے۔
پوہرو ۔اے، چترگام۔ بی، زولوا، پنجان۔ بی، کیچواری۔ سی، بڑی پورہ اور دریگام میں پنچایت گھر کا آج اِفتتاح کیا گیا ہے جو پنچایت کو اَپنی میٹنگ منعقد کرنے، فیصلے کرنے اور گاؤں کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے کی سہولیت فراہم کریں گے۔
زائرین کی سہولیت کے لئے چرار ِشریف میں کمیونٹی ٹوائلٹ یونٹس، ار یپنتھن میں 6.34 کروڑ روپے کی لاگت سے رسیونگ سٹیشن کا آج اِفتتاح کیا گیا جس سے اریپنتھن، گمبورہ، پالہ پورہ ، لارکی پورہ، واریہامہ، ہاجی پورہ، بامرود، ارزبجی گنڈ، کندھامہ، گنڈ گمبورا اور گنڈ کے علاقوں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جائے گا اور صارفین کو قابل بھروسہ بجلی فراہم کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کھاسی پورہ چودھری باغ، علاقہ کریمشور۔دریگام، سب ڈویژن خان صاحب اور شیر چیک، سب ڈویژن چرار شریف ائیریا پکھرپورہ میں واٹر سپلائی سکیموں کا بھی اِفتتاح کیا۔بڈگام میں لیفٹیننٹ گورنر نے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ان میں ٹرانزٹ رہائش شیخ پورہ میں کمیونٹی ہال، شیخ العالم ہال کو سینٹر آف سکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ کے طور پر ترقی دینا اور تکیہ بل کنی گنڈ میں ٹراس گرڈر برج شامل ہیں۔شیخ العالم ہال کو سکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹرکے طور پر ترقی دینے سے ضلع کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی اور تربیتی شعبے میں فائدہ پہنچے گا۔آر آئی ڈِی ایف XXIXکے تحت 13.65 کروڑ روپے کی لاگت سے تکیہ بل کنی گنڈ میں 3×35 میٹر ٹراس گرڈر پل کی تعمیر بیروہ اور کھاگ کے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرے گی۔ یہ نئے ترقی یافتہ سیاحتی مقام توسہ میدان کے لئے بھی ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا۔