ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے رانجن کادورہ کیا

0
0

شہیدمِلت قاری عبدالنبی قادریؒ کے مزارپرحاضری دی
جموں//سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ اسمٰعل آباد رانجن کادورہ کرکے ادارہ کے بانی اورشہیدملت حضرت قاری عبدالنبی قادری رحمتہ اللہ کے مزارِ اقدس پرحاضری دی اورملک وجموں وکشمیرکی سلامتی کےلئے دعافرمائی۔ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے مزارشریف پرحاضری دینے کے بعدمرکزی جامع مسجدغوثیہ اسماعیل آبادرانجن میں نمازِ جمعہ اداکی اورمزارشریف کے متصل زیرتعمیرجدیدجامع مسجدغوثیہ اسماعیل آباد رانجن کے تعمیراتی کام کاجائزہ بھی لیا۔بعدازاں انھوں نے شہیدملت حضرت قاری عبدالنبی قادری کے شیخ عبداللہ خاندان کے ساتھ قرابت کا تذکرہ کیااورکچھ وقت کےلئے شہیدِ ملت منزل میں قیام بھی کیا۔انھوں نے کہاکہ قاری صاحب ایک عظیم شخصیت تھے اوران کی دینی ،سماجی وسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اس موقعہ پرنیشنل کانفرنس کے دیگرسینئرلیڈران اعجازاحمدخان ،ایڈوکیٹ رتن لال گپتا،میڈم وجے لکشمی دتہ کے علاوہ مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ اسمٰعیل آبادرانجن قاری علی اکبر، حاجی غلام حیدر،ماسٹرمشتاق احمدکھٹانہ ودیگرمعززین علاقہ بھی موجودتھے۔واضح رہے کہ دورہ رانجن سے قبل ڈاکٹرفاروق عبداللہ ودیگرنیشنل کانفرنس لیڈران نے جنڈیال میں منعقدہ ایک سیاسی اجتماع سے بھی خطاب کیاتھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا