ادھے بھانو چب نے 78ویں یوم آزادی پر ترنگا ریلی کی قیادت کی

0
0

کہا نوجوان ملک کے مستقبل کی تشکیل میں فعال کردار ادا کریں
لازوال ڈیسک
جموں//انڈین یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ادے بھانو چِب نے جموں میں ایک شاندار ترنگا ریلی کی قیادت کرتے ہوئے 78 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔وہیںسو میٹر لمبے ترنگے کی موجودگی سے نکالی گئی ریلی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سے شروع ہوئی اور مین چوک جانی پور، جموں پر اختتام پذیر ہوئی۔اس دوارن اپنے خطاب میں، ادے بھانو چِب نے یومِ آزادی کی اہمیت پر زور دیا جس میں لاتعداد آزادی پسندوں کی قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا جب ہم اپنے پیارے ترنگے کے ساتھ مارچ کر رہے ہیں، ہم ان لوگوں کی وراثت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آزادی کے لیے جدوجہد کی اور ہماری قوم کی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں فعال کردار ادا کریں۔وہیںجموں و کشمیر کے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ہری سنگھ چِب نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں کانگریس پارٹی کے کردار اور ملک کی ترقی کے لیے اس کی مسلسل لگن پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا