ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی
بابر فاروق
کشتواڑ//ہلکی بارش کے درمیان ضلع کشتواڑ میں 78واں یومِ آزادی پورے جوش و خروش، قومی جذبے کے ساتھ ضلع، بلاک اور تحصیل ہیڈکوارٹر کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں منایا گیا۔وہیںمرکزی تقریب چوگان گراو ¿نڈ کشتواڑ میں منعقد ہوئی۔ چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے بطورِ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو ¿ اور سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم کے ہمراہ ترنگا لہرایا اور ضلع پولیس، سی آر پی ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، آئی آر پی ایف، فارسٹ پروٹیکشن فورس، مختلف اسکولوں کے طلباء، این سی سی ونگ جی ڈی سی کشتواڑ اور ہوم گارڈ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ پریڈ کی کمانڈ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ایشان گپتا نے کی۔
اہم معززین میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو ¿، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشتواڑ عبدالقیوم، اے ڈی ڈی سی کشتواڑ غلام رسول، اے ڈی سی کشتواڑ پون کوتوال، اے ایس پی پون شرما، اے سی آر کشتواڑ ادریس لون کے علاوہ سیول انتظامیہ، پولیس، فوج، سی آئی ایس ایف، سماج کے سرکردہ افراد، سماجی کارکنان اور سیاسی قائدین شامل رہے۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکی جانب سے ثقافتی اور حب الوطنی پر مبنی پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔سرشار آفیسران، افراد، قابلیت اور مثالی کام کرنے والے طلباءکو اعزازات سے نوازا گیا۔بیٹی بچاو ¿ بیٹی پڑھاو ¿ انیشیٹو کے تحت 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات کے ضلع میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو لیپ ٹاپس بھی دیئے گئے۔
تقریب کے دوران پریڈ اور کلچرل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مہمان خصوصی نے بھی اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن کشتواڑ نے قومی اہمیت کے اس پ ±رمسرت موقع پر کشتواڑ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور جدوجہد آزادی کے دوران فرنٹ لائن لیڈروں اور ہیروز کی قربانیوں کو ا ±جاگر کیا۔اپنی تقریر کے دوران انہوں نے سال 2023-24 کے دوران ضلع میں ترقیاتی شعبے میں کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کے نفاذ میں کشتواڑ کے لوگوں سے تعاون طلب کرنے کے علاوہ آفیسران اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ علاقے کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ رویہ اختیار کریں۔ جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں سیکورٹی فورس کے شہیدوں کے لیے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔