چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی میں تقریب جشن یوم آزادی بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔

0
0
چک غلام الدین ویشالی مورخہ 15/اگست 2024 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم)  پندرہ اگست یوم آزادی کے موقع پر چک غلام الدین ہائی اسکول میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
پروگرام کی صدارت محترم امریندر کمار صدر مدرس چک غلام الدین ہائی اسکول نے کی، نظامت کے فریضے محترم انیل کمار نے انجام دی،
پروگرام کا آغازقومی پرچم لہرانے کی رسم سے ہوا۔  صدر مدرس امریندر کمار اور  اسکول کے تمام اساتذہ وکارکنان، مقامی لوگ سمیت بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات  کی موجودگی میں یہ رسم انجام دی گئی۔۔ محترم ستیش سریواستو استاذ چک غلام الدین ہائی اسکول نے یوم آزادی کے حوالے سے عوام کو خطاب کرتے ہوئے آزادی کی جدو جہد اور عظیم مجاہدین آزادی کے کردار کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا، اور کہا کہ ہم لوگ مجاہدین آزادی کے دکھائے ہوئے راستے پر وطن عزیز کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں۔آزادی کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کریں،  یقیناً آج کا دن ہر ہندوستانی کے لئے خوشی ومسرت اور شادمانی کا دن ہے، 15اگست 1947 یہ وہی تاریخ ہے جس میں ہندوستان انگریزوں کے ناپاک چنگل سے آزاد ہوا تھا۔ ملک میں رہنے والے سبھی مذاہب کا قومی تہوار  ہے انہوں نے عوام کو یوم آزادی کی پرخلوص مبارکبادی پیش کی ۔ محترمہ روپم کماری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار انگریزی زبان میں کرتے ہوئے یوم آزادی پر مختصر اور جامع روشنی ڈالی ۔یوم آزادی کی تقریب میں اسکول کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف اور دلچسپ پروگرام پروگرامز پیش کیا ۔۔۔ پروگرام پیش کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
آخر میں صدر محترم امریندر کمار صدر مدرس چک غلام الدین ہائی اسکول نے سرپرست وگارجین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کی تاریخ واہمیت بتایا ۔ مزید یہ کہا کہ چک غلام الدین ہائی اسکول میں تعلیم وتربیت کا عمدہ نظم ونسق ہے، یہاں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں، میں ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچے کو آپ پابندی کے ساتھ اسکول بھیجنے کی کوشش کریں، تاکہ یہ بچے عمدہ طور پر تعلیم وتربیت حاصل کرکے اپنی مستقبل کو سنوار سکیں، اس کے بعد صدر محترم نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔۔۔
اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تمام اساتذۂ کرام، طلبہ وطالبات،اور کارکنان کا اہم رول رہا ۔۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا